Hurmat

سابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کا نواز شریف کے نام کھلا خط، ماضی میں الزامات پر معافی طلب

81 Views

لاہور (سٹی 42 نیوز) سابق تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام ایک کھلا خط تحریر کرتے ہوئے ان سے ماضی میں کی گئی الزام تراشی اور بے بنیاد پروپیگنڈا پر معافی مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کے مطابق جاوید بدر نے خط میں اعتراف کیا کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے اور پروپیگنڈا کیا، جس پر انہیں شدید ندامت ہے۔ انہوں نے لکھا، “میں اپنی تمام گستاخیوں اور الزام تراشیوں پر معافی کا طلبگار ہوں۔ آپ کے خلاف کیے گئے جھوٹے پروپیگنڈے پر دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں۔”

جاوید بدر نے خط میں وضاحت کی کہ یہ اقدام کسی دباؤ یا لالچ کے تحت نہیں بلکہ ان کے ضمیر کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا، “مجھے امید ہے کہ آپ میری غلطیوں کو نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے۔ اگر زندگی میں کبھی آپ سے ملاقات ہوئی تو اپنی غلطیوں کا سامنا آپ کے سامنے کرونگا۔”

خط میں جاوید بدر نے نواز شریف اور ان کی ٹیم کو پاکستان میں استحکام پیدا کرنے کی کوششوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مفاد کے لیے کیے گئے اقدامات پر نواز شریف اور ان کی ٹیم کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

یہ کھلا خط جاوید بدر کے سیاسی مؤقف میں نمایاں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے اور سیاسی ماحول میں ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔

Scroll to Top