64 Views
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں بیان جاری کر دیاہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شائقین کرکٹ بابراعظم پر میچ کے دوران جملے کس رہے تھے جس پر امام الحق نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ، امام الحق کا کہناتھا کہ ہم بحیثیت قو م ناکام ہو چکے ہیں ، جب ہماری ترجیحات میں حمایت کی بجائے مذاق اُڑانا شامل ہو جائے تو ناکام ہو جاتے ہیں ، بابراعظم آپ آج بھی چیمپئن ہو۔